Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز : نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کب ، سب سے پہلے کام کن شہروں میں شروع کیا جائے گا؟ اعلان ہو گیا

بریکنگ نیوز : نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کب ، سب سے پہلے کام کن شہروں میں شروع کیا جائے گا؟ اعلان ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے سلسلے میں سب سے پہلے لودھراں، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں کام شروع کیا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان عملی کام کا افتتاح کریں گے اس سے قبل آزاد کشمیر کو منصوبے میں شامل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ

کی مرکزی ٹاسک فورس کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے 3 شہروں لودھراں، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں منصوبے پر آغاز کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان جنوری 2019ء میں باضابطہ طور پر عملی کام کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو لینڈ بینک نے صوبے میں 10 لاکھ کینال زمین کی دستیابی کی نشاندہی کر دی ہے۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے لئے پنجاب کی سطح پر بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے قرضے کے اجرا میں قانونی سقم دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بینکوں کی نشاندہی پر وزیراعظم نے معاملہ لیگل کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے غریب افراد کے لئے سپانسر شیلٹر فاؤنڈیشن بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، فاؤنڈیشن غریب افراد کو گھر کے لئے عطیات کے حصول میں مدد دے گی۔ حکومت نے رئیل سٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کر دیا ہے، اتھارٹی ہاؤسنگ کے معاملات کے قانونی اور دوسرے پہلوؤں پر نظر رکھے گی۔ مرکزی ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس سندھ میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بعدا زاں کے پی اور بلوچستان میں اجلاس ہوں گے۔
یہ خبر پڑھیں : عمران خان جس طرح کرپشن کے پیچھے پڑے ہیں لگتا ہے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے 5 سال جیل میں ہونگے: کامران شاہد

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *