Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > آئن سٹائن کی کامیابی کے پیچھے دراصل کس کا ہاتھ تھا؟ یہ استاد نہیں بلکہ۔۔۔ ناقابل یقین انکشاف

آئن سٹائن کی کامیابی کے پیچھے دراصل کس کا ہاتھ تھا؟ یہ استاد نہیں بلکہ۔۔۔ ناقابل یقین انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)بیسویں صدی کے سب سے بڑےطبیعیات دان البرٹ آئن اسٹائن نے اپنی زندگی کے عظیم تریں مقالات شائع کیے۔ کچھ محققین نے خیال ظاہر کیا کہ آئن اسٹائن کی تحقیق میں ان کی پہلی بیوی ملیوا مارِک آئن اسٹائن بھی شریک تھیں۔ ملیوا آئن سٹائن ایک بہترین ماہرِ طبیعیات

تھیں لیکن تاریخ دانوں کا خیال ہے کہ البرٹ آئن سٹائن سے شادی کے بعد ان کے اپنے کارناموں کا زیادہ ذکر نہیں ہوتا۔ اگرچہ ملیوا نے آئن سٹائن کے ساتھ اور ان کے لیے کام نہیں کیا لیکن ان کے کام کو وہ شناخت نہیں ملی جس کی وہ حقدار تھیں۔بہت زیادہ دانشور جیسے خیالات رکھنے والی ملیوا اور آئن سٹائن یونیورسٹی میں ساتھ پڑھے۔ان کی مشترکہ پڑھائی آنے والے کئی برس کے تعاون کا آغاز ثابت ہوئی۔ ایک خط میں البرٹ آئن اسٹائن لکھتے ہیں کہ وہ تبھی خوش ہوں گے جب اضافی حرکت پر وہ دونوں مل کر اپنے کام کو ایک کامیاب انجام تک پہنچائیں گے۔جب دونوں میں طلاق ہوئی تو اس بات پر اتفاق ہوا کہ اگر آئن اسٹائن نے نوبیل ان عام جیتا تو رقم دونوں میں تقسیم ہو گی مگر آئن اسٹائن نے رقم بیٹوں کے نام چھوڑ دی تھی۔خیال کیا جاتا ہے کہ ملیوا نے دھمکی دی کہ وہ کام میں اپنی شراکت کا انکشاف کر دیں گی۔البرٹ نے انہیں لکھا کہ جب کوئی غیر اہم ہو تو اس کے سوا اس سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ خاموش رہو اور یہی مشورہ میں تمہیں بھی دینا چاہوں گا۔


یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *