Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > پاکستانی صحافت میں دوسری شادی کی چڑیا گھس گئی۔۔۔ عامر لیاقت کے بعد جنگ میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی نے بھی دوسری شادی کر لی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

پاکستانی صحافت میں دوسری شادی کی چڑیا گھس گئی۔۔۔ عامر لیاقت کے بعد جنگ میڈیا گروپ سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی نے بھی دوسری شادی کر لی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی سیاست کے بعد دوسری شادی کی چڑیا پاکستانی صحافت میں بھی گھس گئی ہے۔ پہلے سیاستدانوں اور شوبز شخصیات کی دوسری شادی کی خبریں آیا کرتی تھیں اب صحافیوں کی بھی دوسری شادی کی خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے

نامور رہنماء اور معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبریں آئیں اور پھر تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اب جنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک اور صحافی نے دوسری شادی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی احمد نوارنی نے بھی دوسری شادی کر لی ہے جو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔ احمد نورانی نے جس خاتون سے شادی کی ہے وہ بھی پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں ، انکا نام امبرین ہے اور انکا تعلق نوائے وقت گروپ سے ہے۔
احمد نورانی اور امبرین نے کچھ عرصہ قبل نکاح کر لیا تھا تاہم دونوں کی رخصتی کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں ہوئی۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احمد نورانی کی پہلی اہلیہ اور بچے اسلام آباد میں مقیم ہیں جبکہ وہ اپنی دوسری اہلیہ کو لاہور میں ہی رکھیں گے۔ شادی کی تصاویر دیکھیں



یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *