Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > ’’ وزیراعظم قوم سے کیا وعدہ پورا کررہے ہیں، پاکستان بھر میں۔۔۔‘‘ سینئر صحافی کامران خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ عمران خان کی سیاست پر تنقید کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا

’’ وزیراعظم قوم سے کیا وعدہ پورا کررہے ہیں، پاکستان بھر میں۔۔۔‘‘ سینئر صحافی کامران خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ عمران خان کی سیاست پر تنقید کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، ڈاکٹر طاہر اشرف جلالی سمیت پاکستان میں اشتعال پیدا کرنے والوں اور احتجاج کی کال کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اور ملک بھر میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ، حکومت کی جانب سے

عوام کو احتجاج سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سینئر صحافی نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ آپ کو بھی عمران خان کی حکمت عملی سمجھ میں آجائے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ وزیراعظم عمران قوم سے کیا وعدہ پورا کررہے ہیں پاکستان بھر میں سیکیورٹی دستے ریاست کے خلاف بغاوت کا علم اٹھانے والوں کو پکڑ رہے ہیں۰ زرائع کہتے ہیں تینوں بڑوں گویا کہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ اب یہ آپریشن منطقی انجام تک پہنچے بغیر نہیں رکے گا، ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے ‘‘۔


یاد رہے کہ تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری

کے بعد ترجمان وزیر اعلیٰ ترجمان شہباز گل نے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’عوام سے اپیل ہے امن و امان کی صورتحال کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں، کسی بھی جگہ پر ٹریفک جام نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص ٹریفک کو بلاک کرتا یا عوام کی املاک کو نقصان پہنچاتا نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ون فائیو (15) پر دی جائے، خادم رضوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے ساتھ ایسے تمام لوگ جو امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈال رہے تھے انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعظم کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاریاں بڑی تعداد میں کی گئی ہیں ، تحریک لبیک کے گزشتہ دھرنے میں غریبوں کا نقصان ہوا اور لوگوں کو مارا پیٹا گیا اور ان تمام کاموں میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اب کسی شخص کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ‘‘۔، گرفتاریاں بڑی تعداد میں کی گئی ہیں ، تحریک لبیک کے گزشتہ دھرنے میں غریبوں کا نقصان ہوا اور لوگوں کو مارا پیٹا گیا اور ان تمام کاموں میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اب کسی شخص کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ‘‘۔

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *