Wednesday , December 19 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > سیف علی خان اب کن فلموں میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کرینہ کپور نے لائیو پروگرام میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیاسیف علی خان اب کن فلموں میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کرینہ کپور نے لائیو پروگرام میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

سیف علی خان اب کن فلموں میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کرینہ کپور نے لائیو پروگرام میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیاسیف علی خان اب کن فلموں میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کرینہ کپور نے لائیو پروگرام میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کہتی ہیں کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ عورتیں اپنے ساتھ کسی بھی طرح کی زیادتی یا نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانے لگی ہیں جبکہ بالی وڈ میں بھی لڑکیاں ایک محفوظ ماحول چاہتی ہیں اور اس سمت میں کام ہو بھی رہا ہے۔

کرینہ کپور ایک ایف ایم سٹیشن پر نئے شو کے لانچ کے موقع پر بول رہی تھیں اور اس دن کرینہ اس شو کی آر جے بنی تھیں۔اس شو کا عنوان تھا ‘عورتیں کیا چاہتی ہیں؟’ کرینہ کہتی ہیں کہ ہمیں اس موضوع پر بحث جاری رکھنی چاہیے۔کرینہ چاہے خود ایک فلمی خاندان سے ہوں لیکن انڈسٹری میں انھوں نے اپنی محنت اور لگن سے ہی یہ مقام حاصل کیا ہے اور انڈسٹری میں برسوں سے جاری اس روایت کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ اگر ہیروئن کی شادی ہو جائے یا پھر عمر زیادہ ہو جائے تو اسے ہیروئن یا پھرمرکزی کردار نہیں ملتے۔ ہر ورکنگ وومن کا شوہر سیف جیسا ہونا چاہیے۔دوسری جانب کرینہ کے میاں اور معروف اداکار سیف علی خان بظاہر مین سٹریم کمرشل فلموں سے بور ہو کر اب ویب سیریز میں زیادہ دلچسپی لینے لگے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ فلم ‘کلا کانڈی’ اور فلم ‘شیف’ کی ناکامی کے بعد جب انکی ویب سیریز ‘سیکریڈ گیمز’ کامیاب ہوئی تو انھیں لگا کہ کامیابی کا یہ ایک نیا راستہ ہے۔ویسے اب صرف سیف ہی نہیں بلکہ کرن جوہر جیسے کئی بڑے بڑے فلمساز ویب سیریز اور نیٹ فلیکس جیسے فورمز میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں سینسر بورڈ کا کچھ لینا دینا نہیں اور آڈینس بھی بہت بڑی ہے ۔جہاں تک سیف علی خان کی نئی فلم ‘بازار’ کا تعلق ہے تو اس فلم نے تقریباً بیس کروڑ کی کمائئ کی اور اس فلم کے ڈائریکٹر نے اس ہفتے اس کی کامایبی کی پارٹی بھی دے دی۔

یہ بھی دیکھیں

اداکارہ میرا لٹ گئیں،کچھ بھی باقی نہ رہا ،کل کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک ) اداکارہ میرا کےبینک اکائونٹ سے ہیکرز نے4لاکھ کی رقم غائب کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *