Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > اہلخانہ، میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بے جا تنقید۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری شادی کو لے کر انتہائی قدم اُٹھا لیا

اہلخانہ، میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بے جا تنقید۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری شادی کو لے کر انتہائی قدم اُٹھا لیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ترںیک انصاف کے رہنماء ڈاکرا عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اتنی اسطاعت رکھتا ہوں کہ بیک وقت دو خاندانوں کی کفالت کر سکوں ، میرے ذاتی معاملات کو اس طرح میڈیا پر اچھالنا
اچھی بات نہیں، ہم ہندؤوانہ معاشرے میں رہ کر اتنے تنگ نظر ہو چکے ہیں کہ ہم نے دوسری شادی کو گالی بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ دوسری شادی میرا شرعی حق ہے، میں اپنے گھر کی باتوں کو منظر عام پر نہیں لاتا، تنقید کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ بچے، گھر اور سب کچھ آج بھی میری ہی کفالت میں ہے۔ میں اتنا کمالیتا ہوں کہ دونوں گھروں کو لے کر چل سکوں ۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میرے ذاتی معاملات کو اس طرح میڈیا پر نہیں اچھالنا چاہیئے، میڈیا ، سوشل میڈیا اور اخباروں میںن دوسری شادی کو لے کر تنقید کی گئی، میری زندگی سوشل میڈیا نہیں بلکہ میری بیوی اور بچے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہمم اس معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں زنا کریں تو کوئی نہیں پوچھتا لیکن نکاح کر لیں تو ہر کوئی پوچھتا ہے ، ہم ہندؤوانہ معاشرے میں رہ کر اتنے تنگ نظر ہو چکے ہیں کہ دوسری شادی کو ایک گالی بنا کر رکھ دیا ہے۔ نکاح کرنا ایک سنت ہے اور ہم سنت کے پیرو کار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *