Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا : قیصر امین بٹ نے اندر ہی اندر کیا کارروائی ڈالی دی؟ نیب سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا : قیصر امین بٹ نے اندر ہی اندر کیا کارروائی ڈالی دی؟ نیب سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی قیصر امین بٹ نے سابق وزیر ریلوے اور رکن قومی اسمبلی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر آمدگی ظاہر کر دی ہے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق قیصر امین بٹ کو گزشتہ جمعہ کو چیئر مین نیب کے سامنے پیش کیا گیا تھا
جہاں انہوں نے پیراگون اسکینڈل میں وعہدہ معاف گواہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کہ تھی۔قیصر امین بٹ سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنے مکمل ہوش میں بیان دے رہے ہیں ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں مکمل ہوش میں بیان دے دہا ہوں۔ پیراگون اسکینڈل میں قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھری اور اہم شخصیات کے نام ظاہر بھی کئے اور انکشاف کیا کہ خواجہ برادران نے ہی پیراگون سٹی میں بے نی فیشری ہیں اور وہ نقد کیش میں رقم دیتا رہا۔ واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر امین بٹ نے نیب کو پیرا گون کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دیدی ہے ۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ترجمان نیب نے کہاہے کہ قیصر امین بٹ کی پلی بارگین کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے پیرا گون کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دی ہے اور قیصر امین بٹ کی درخواست کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جارہاہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جارہا تھا کہ قیصر امین بٹ نے نیب کو پلی بارگین کے لئے در خواست دی ہے اور اپنی درخواست میں قیصر امین بٹ نے کہاہے کہ وہ پیرا گون متاثرین کو اقساط پر رقم واپس کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *