Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > چینی قونصل خانے پر حملہ، دہشتگرد آدھا گھنٹہ پہلے وہاں کیا لینے گئے تھے؟ زخمی سکیورٹی گارڈ کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

چینی قونصل خانے پر حملہ، دہشتگرد آدھا گھنٹہ پہلے وہاں کیا لینے گئے تھے؟ زخمی سکیورٹی گارڈ کے انکشاف نے تہلکہ مچادیا

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے تینوں دہشتگردوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ حملے سےآدھا گھنٹہ پہلے بھی قونصل خانے آئے تھے تاہم دفتری اوقات کار شروع نہ ہونے کے باعث واپس چلے گئے تھے۔ چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے
میں زخمی سیکیورٹی گارڈ محمد جمن نے بتایاکہ حملے سے آدھاگھنٹہ پہلے دو دہشتگرد عام شہری کے طورپرآئے اور ویزاسیکشن کی معلومات لیں۔ “میں نے انہیں بتایاگیا کہ ویزاسیکشن ابھی نہیں کھلا، آدھا گھنٹہ بعد وقت شروع ہونے پرآنا۔محمد جمن نے بتایاکہ جب حملہ آور دوبارہ آئے تو آتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور بیریئرز پر گرنیڈ پھینکا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے آدھا گھنٹہ پہلے قونصل خانے آجانے کے انکشاف پر سیکیورٹی اداروں نے اردگرد سے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھی کرنا شروع کردی ہے ۔ یہ بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ حملہ آور آدھا گھنٹہ کہاں موجود رہے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *