Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > بغاوت پھر سر اٹھانے لگی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو نے والد آصف علی زرداری کو صاف انکار کرتے ہوئے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

بغاوت پھر سر اٹھانے لگی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو نے والد آصف علی زرداری کو صاف انکار کرتے ہوئے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

کراچی (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا چارج سنبھالتے ہی پارٹی میں کئی اصلاحات کیں جبکہ عام انتخابات2018 ء میں پارٹی ٹکتس کی تقسیم کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے فیصلوں اور ان کی ہدایات کو بھی اہمیت دی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری عام انتخابات میں
کامیاب ہو کر ایک ایوان میں تو پہنچ گئے لیکن اب پارٹی پالیسی کے حوالے سے باپ بیٹا میں کئی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس پربلاول بھٹو زرداری نے فوری ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دئے ہیں اور اپنے والد آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو خیرباد کہتے ہوئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو منہ توڑ جواب دینے، پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور اہم رہنماؤں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے۔ یہ ہدایات گذشتہ روز چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ملک بھر میں پارٹی تنظیموں کو دی گئیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے میڈیا سیل کو بھی منظم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو سوشل میڈیا پر بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھرپور جوابات دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری کی ہدایات پر چلتی تھی لیکن بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی سمجھ بوجھ کے ساتھ پارٹی کے تنظیمی و دیگر فیصلوں میں شامل ہونا شروع کیا جس کے بعد پارٹی کا زیادہ کنٹرول ان کے ہاتھ میں آگیا۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *