Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > چیف جسٹس کا دورہ لندن، وہ اور ان کے گھر والے لندن میں کہاں رہ رہے ہیں؟ان کے پیسے کون بھررہا ہے؟ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی اپنے چیف جسٹس پر فخر محسوس کرینگے، گھٹیامہم چلانے والوں کو کرارا جواب دیدیا گیا

چیف جسٹس کا دورہ لندن، وہ اور ان کے گھر والے لندن میں کہاں رہ رہے ہیں؟ان کے پیسے کون بھررہا ہے؟ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی اپنے چیف جسٹس پر فخر محسوس کرینگے، گھٹیامہم چلانے والوں کو کرارا جواب دیدیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان کے لندن میں شاہانہ اخراجات کے حوالے سے مذموم مہم ، چیف جسٹس لندن میں ڈیمز فنڈ کیلئے پیسے جمع کر رہے ہیں ، وہ اور ان کی فیملی وہاں کہاں رہ رہی ہے؟ معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستانی قوم کو چونکا دینے والی خبر دیدی، مذموم مہم چلانے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف
پاکستان کے لندن میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کیلئے قیام کے حوالے سے پاکستان میں ان کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں کہ چیف جسٹس اور ان کی فیملیلندن میں شاہانہ اخراجات کر رہے ہیں اورانہوں نے اپنے قیام کیلئے وہاں ہوٹل میں بے پناہ اخراجات کئے ہیں ۔ تاہم اس حوالے سے اب معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایسی مذموم مہم چلانے اور ایسی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس کے دورہ لندن اور وہاں قیام کے حوالے سے ایسی خبر دیدی کہ جان کر آپ بھی اپنے چیف جسٹس پر فخر محسوس کرینگے۔ عامر لیاقت نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کیلئے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں اور ان کا دورہ لندن بھی اسی سلسلے میں ہے ۔ چیف جسٹس نے لندن میں کوئی شاہانہ اخراجات نہیں کئے بلکہ انہوں نے ہوٹل میں ایک کمرہ بک کروا رکھا ہے جبکہ ان کی فیملی وہاں ایک عارضی قیام گاہ میں 100پائونڈ تک دو کمرے حاصل کر کے رہ رہی ہے اور چیف جسٹس اپنے اور اپنی فیملی کے تمام اخراجات اپنی ذاتی جیب سے کر رہے ہیں، یہ جو لوگ ان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کیلئے یہ حقائق ہیں کہ چیف جسٹس اپنی ذاتی جیب سے خرچ کر کے وہاں پاکستان کے ڈیمز کیلئے فنڈ جمع کر رہے ہیں۔ ایک ایسا شخصجو دل کے عارضے میں مبتلا ہو اور جس کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہو وہ دنیا میں پھر کر پاکستان کیلئے اس کے ڈیمز کیلئے پیسے جمع کر رہا ہو، ایک ایسا بزرگ شخص جسے آرام کی ضرورت ہے وہ شبانہ روز محنت کر رہا ہے ، جو کام ہمارے اور قوم کے کرنے کے تھے وہ ایک بیمار اور بزرگ شخص کر رہا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *