Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور۔۔ خادم رضوی کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ بیٹے کا بیان سامنے آگیا ساتھ ہی دھماکہ خیز اعلان کر دیا ، حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور۔۔ خادم رضوی کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ بیٹے کا بیان سامنے آگیا ساتھ ہی دھماکہ خیز اعلان کر دیا ، حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)علامہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی ، میرے والد کے ساتھ چلنے پر آمادگی کے اظہار کے باوجود ان کیساتھ نہایت بدتمیزی کیساتھ پیش آیا گیا، خادم رضوی کے بیٹے کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک کی دیگر اعلیٰ قیادت کو رات گئےہونیوالے
آپریشن میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ایک پولیس کا ایس پی علینامی آیا جس نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی سے پولیس کے اعلیٰ افسران نے کچھ بات کرنی ہے اور میں انہیں لینے آیا ہوں جس پر علامہ خادم حسین رضوی جو گھر کی بالائی منزل پر تھے انہیں بتایا گیا تو انہوں نے ساتھ چلنے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔ پولیس افسر اس دوران انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا رہا۔ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی جس کا ویڈیو کی صورت میں ہمارے پاس ثبوت بھی ہے۔ علامہ خادم رضوی نے انہیں کہا بھی کہ وہ اپنا سامان پیک کر کے آرہے ہیں تاہم پولیس والوں نے انتہائی بدتمیزی کی۔ علامہ خادم رضوی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ فیض آباد میں ہمارا پروگرام ضرور ہوگا اور لیاقت باغ میں ہونیوالی کانفرنس بھی ہو گی، پولیس افسر اس دوران انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا رہا۔ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی جس کا ویڈیو کی صورت میں ہمارے پاس ثبوت بھی ہے۔ علامہ خادم رضوی نے انہیں کہا بھی کہ وہ اپنا سامان پیک کر کے آرہے ہیں تاہم پولیس والوں نے انتہائی بدتمیزی کی۔ علامہ خادم رضوی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ فیض آباد میں ہمارا پروگرام ضرور ہوگا اور لیاقت باغ میں ہونیوالی کانفرنس بھی ہو گی،ہمیں دبایانہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی تمام ضلعی قیادتوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔ گرفتاریوں کا یہ عمل اچانک شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *