Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > عمران خان کب تک وزیراعظم رہیں گے؟ یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم بننے کی ایک سال پہلے پیش گوئی کرنیوالے ماہر علم نجوم نےاب کپتان بارےکیا حیران کن پیش گوئی کر دی؟ جانئے

عمران خان کب تک وزیراعظم رہیں گے؟ یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم بننے کی ایک سال پہلے پیش گوئی کرنیوالے ماہر علم نجوم نےاب کپتان بارےکیا حیران کن پیش گوئی کر دی؟ جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوسف رضا گیلانی کو ایک سال قبل وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشخبری سنانے والے پاکستان کے معروف ماہر علم نجوم ڈاکٹر عمر فاروق نے عمران خان کے اگلے دس سال تک وزیراعظم پاکستان رہنے کی پیش گوئی کر دی، معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایسی خبر دیدی کہ جان کر سیاسی مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔تفصیلات کے
مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو ایک سال قبل وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشخبری سنانے والے پاکستان کے معروف ماہرعلم نجوم ڈاکٹر عمر فاروق نے عمران خان کے انتہائی درست زائچے کے بعد پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان انتہائی تیزی سے فیصلہ کرنے والے شخص ہیں اورزائچے کے مطابق وہ آئندہ 10برس تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمر فاروق کا تعلق ملتان سے ہے اور انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو جب ان کے وزیراعظم پاکستان بننے سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا تو یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا یہ کیسے ہو سکتا کیونکہ بینظیر بھٹو ، آصف زرداری اور دیگر کئی سینئر اور اہم پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ موجود ہے میں کیسے وزیراعظم بن سکتا ہوں جس پر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے تو نہیں پتہ تاہم آپ کا زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ وزیراعظم پاکستان ہونگے۔ چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ ڈاکٹر عمر فاروق کو اب عمران خان کی درست تاریخ پیدائش ، جائے پیدائش اور اوقات پیدائش سے متعلق ڈیٹا کہیں سے مل گیا ہے اور انہوں نے اس کے تحت ان کا زائچہ بنایا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے گھر کا مالک جو ہے وہاں زحل ہے، زحل وہاں 17سے 18ڈگریمیں لبرا میںموجود ہے، ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق عمران خان کے زائچے میں زحل کی ایسی پوزیشن جو کہ نہایت ہی موزوں ہے، ڈاکٹر عمر فاروق کے بنائے گئے عمران خان کے زائچے کے مطابق عمران خان سے کوئی شخص خلاف قاعدہ کام نہیں کروا سکتا ۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر عمر فاروق سے پوچھا کہ کیا عمران خان کے اقدامات سے عوام کیلئےکچھ بھلائی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قاعدے قانون کے مطابق چلیں گے اور وہ انصاف کیلئے جدوجہد کرینگے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے۔ چوہدری غلام حسین نے اس حوالے سے ایک اور خبر دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے آئندہ اقدامات کے حوالے سے ڈاکٹر عمر فاروق کی مزید پیش گوئیوں سے میں کل قوم کو آگاہ کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *