Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > ”برمودا“کی تہہ میں دو اہرام دریافت،ماہرین حیرت زدہ

”برمودا“کی تہہ میں دو اہرام دریافت،ماہرین حیرت زدہ

یہ دنیا عجائبات سے سے بھرپور ہے۔ اس میں ہزاروں بلکہ لاکھوں راز ایسے بھی ہیں جن پر سے پردہ اُٹھنا ابھی باقی ہے۔بس دیکھتے جائیں،دیکھتے جائیں ،دیکھتے جائیں ۔برمودا ٹرائی اینگل بھی ایسا ہی ایک متنازعہ راز ہے جس پر مباحثے اور غور و فکر تو بہت ہوئی مگر آج تک کوئی واضح اور مدلل جواب نہیں
مل سکا۔کوئی اسے مذہب سے جوڑتا ہے تو کوئی سائنس کا شاخصانہ بتلاتا ہے،کوئی جنات کی سرزمین کہتا ہے توکسی کے نزدیک یہ بس اک افسانوی جگہ ہے۔حقیقت خواہ کچھ بھی ہوپر ہے انسانی سوچ سے بالا تر۔گو کہ قانونی طور اس کا کا کوئی وجود نہیں مگربرمودا ٹرائی اینگل بحراوقیانوس کے کل300 جزیروں پر مشتمل علاقہ ہے جن میں سے اکثر جزیرے غیر آباد ہیں اور صرف 20 جزیروں پر انسانی آبادیاں ہیں ۔اس کا جوعلاقہ خطرناک اور پراسرار سمجھا جاتا ہے اس کا شمالی سرا جزائر برمودا،جنوب مشرقی سرا پورٹوریکو اور جنوب مغربی سرامیامی ( فلوریڈا) میں ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کہ ماہرین کے مطابقفلوریڈا کے معنی اس شہر کے ہیں جس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔فلوریڈا کے اس معنی سے اس نظریے کو بھی تقویت ملتی ہے کہ برمودا میں ہی کہیں دجال قید ہے۔ احادیث کی مختلف کتابوں کے مطابق دجال وہ فتنہ ہے جو قیامت کے قریب ظاہر ہوگا جو خود کو خدا کہے گا اور جسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سی طاقتیں حاصل ہوں گی۔برمودا نامی یہ جزیرہ 1140000مربع کلو میٹر ہے۔قابلِ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دنیا کے اس سب سے پراسرار سمندر میں دواہرام دریافت ہوئے ہیں۔کرسٹل کی طرح شفاف ان اہراموں نے سمندری علوم کے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔سمندری علوم کے معروف امریکی سائنسدان ڈاکٹرمئیرور لیگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کے برمودامثلث کی تہہ میں دواہرام دریا فت ہوئے ہیں جو کرسٹل سے بنے ہوئے ہیں ۔ان اہراموں کا حجم مصر کے سب سے بڑے اہرام خوفوسے بھی 3 گنا زیادہ ہے۔برمودا مثلث ایسی مافوق الفطرت جگہ ہے جس پر بہت سے مصنفوں نے طبع آزمائی کی ہے ،سائنس فکشن سے اس جگہ کو نجات ملی تو توہم پرستوں نے اس جگہ کا نام شیطانی مثلث رکھ کر بہت سی دیو مالائی کہانیاں مشہور کرکےاس جگہ کو اور بھی پراسرار بنا دیا۔موجودہ دور گو کہ جدید ترین سائنس کادور ہے جس کی مدد سے کائنات کے سربستہ رازوں پر سے پردہ اُٹھا لیا گیا ہے مگر برمودا مثلث ایسی جگہ یا ایسا راز ہے جس پر سے پردہ مشکل ہی اُٹھتا نظر آتا ہے۔ جہاں گم ہوئے بحری و بری جہاز اور ان کی باقیات کا ابھی تک پتا نہیں لگایا جا سکا۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *