Wednesday , December 19 2018
ہوم > شوبز اور فیشن > ‘‘ہم شارخ خان کے چہرے پر یہ چیز پھینکیں گے کیونکہ۔۔ ’’ اداکارکو بڑی دھمکی مل گئی

‘‘ہم شارخ خان کے چہرے پر یہ چیز پھینکیں گے کیونکہ۔۔ ’’ اداکارکو بڑی دھمکی مل گئی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت کی جانب سے سیاہی پھینکنے کی دھمکی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے تاریخی خطے کلنگا میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہونی ہے

جس میں شاہ رخ خان کو بطور مہمان شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اسی دوران کلنگا سینا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے اداکار کی اڑیسہ آمد پر ان کے چہرے پر سیاہی پھینکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ریاست اڑیسہ کی شدت پسند تنظیم کلنگا سینا نے شاہ رخ پر الزام عائد کیا ہے کہ 17 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’اشوکا‘ میں شاہ رخ خان نے اڑیسہ کی نہ صرف تاریخ کو مسخ کیا بلکہ ریاست کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی جانب سے لڑی جانے والی کلنگا جنگ کی غلط منظر کشی بھی کی۔ انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ہیمنت رت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ریاست کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگیں ورنہ اڑیسہ آمد پر اُن کے چہرے پر سیاہی پھینکی جائے گی۔ اداکار کو دھمکی ملنے کے بعد اڑیسہ کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران شاہ رخ خان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔تازہ ترین خبریں ، آرٹیکل، کہانیاں، واقعات پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو لائیک کریں یا ویب سائیٹ وزٹ کریں ۔۔۔۔ شکریہ)

یہ بھی پڑھیں : پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور۔۔ خادم رضوی کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ بیٹے کا بیان سامنے آگیا ساتھ ہی دھماکہ خیز اعلان کر دیا ، حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

یہ بھی دیکھیں

اداکارہ میرا لٹ گئیں،کچھ بھی باقی نہ رہا ،کل کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک ) اداکارہ میرا کےبینک اکائونٹ سے ہیکرز نے4لاکھ کی رقم غائب کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *