Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو فون گھما دیا لیکن کیوں اور کیا بات چیت ہوئی؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو فون گھما دیا لیکن کیوں اور کیا بات چیت ہوئی؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج ، نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرتار پور راہداری کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ
‘پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر 2018 کو کرتارپورا کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی ہے’۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرس میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’کرتارپور سرحد کی افتتاحی تقریب بہت بڑی ہو گی جس میں نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی صحافی بھی شریک ہو سکیں گے‘۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *