Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > کراچی میں قونصل خانے پر حملہ، حکومت نے چینی شہریوں کیلئے کیا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ وہ خبر آگئی جو بہت پہلے آجانی چاہیے تھی

کراچی میں قونصل خانے پر حملہ، حکومت نے چینی شہریوں کیلئے کیا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ وہ خبر آگئی جو بہت پہلے آجانی چاہیے تھی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد حکومت نے سی پیک
اور دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی باشندوں کا سکیورٹی پلان تبدیل کرنے پر غور کیا جائے گا اور نئے سکیورٹی پلان میں مقامی پولیس کا کردار بھی مؤثر بنایا جائے گا۔سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والوں کی سکیورٹی سکرینگ کروائی جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے چینی باشندوں والے پراجیکٹس کی سکیورٹی کے لیے نگرانی بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کو صوبائی حکومتوں کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاہم وزارت داخلہ بھی صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظرثانی کا فیصلہ کراچی قونصلیٹ پر حملے کے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد مستقبل میں ایسے حملوں کا تدارک کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *