Sunday , May 19 2019
ہوم > پاکستان > چینی قونصل خانے پر حملہ، مقدمہ کس طاقتور شخصیت کے خلاف درج کرلیا گیا؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

چینی قونصل خانے پر حملہ، مقدمہ کس طاقتور شخصیت کے خلاف درج کرلیا گیا؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ بلوچ قوم پرست رہنما حربیار مری سمیت 13 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ حربیار مری خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ، مقدمے میں ان پر ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حربیار مری
کے علاوہ مزید 12 لوگوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جن میں میاں اسلم عرف اچھو عرف میرق بلوچ، بشیر زیب، نور بخش مینگل، کریم مری، کیپٹن رحمان گل، کمانڈر نثار، کمانڈر گیندی اور دیگر عسکریت پسند شامل ہیں۔ پولیس نے ایک ملزم کی بائیو میٹرک سسٹم سے شناخت کی ہے جس کے مطابق اس کا نام عبدالرزاق ولد دین محمد ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دیگر دو عسکریت پسندوں کا نادرا سے رکارڈ نہیں ملا، تاہم بلوچستان لبریشن آرمی کی ذمہ داری قبول کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے نام ازل خان بلوچ، رازق بلوچ اور رئیس بلوچ ہیں۔ حر بیار مری مرحوم بلوچ رہنما خیر بخش مری کے صاحبزادے ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ حملے کے دوران ہلاک شدہ دہشت گرد مفرور ملزمان سے رابطے میں تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران اینڈ کمپنی چلتی رہے گی یا اسے اکھاڑ پھینکا جائے گا ؟ ہارون الرشید کی پیشگوئی نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) لگتا یہ ہے کہ اب کی بار کچھ اور ہی ہوگا ۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *