Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > پاک فوج تو بہترین ہے ہی لیکن دنیا کی بہترین فورس کون سی ہے؟ آرمی چیف نے ایسا نام بتادیا کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

پاک فوج تو بہترین ہے ہی لیکن دنیا کی بہترین فورس کون سی ہے؟ آرمی چیف نے ایسا نام بتادیا کہ آپ کو بھی فخر ہوگا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ایس ایس جی دنیا کی بہترین سپیشل فورس ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز(ایس ایس جی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یاد گار شہدا پر
حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آرمی چیف نے یہ دورہ کرنل کمانڈنٹ کی تقریب کے لیے کیا جہاں میجر جنرل عابد رفیق کو ایس ایس جی کا پہلا کرنل کمانڈنٹ بنایا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف ایس ایس جی کے بے مثال کردار کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں موجود ریٹائرڈ، حاضر سروس اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی ایس ایس جی دنیا کی بہترین سپیشل فورس ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *