Wednesday , December 19 2018
ہوم > دلچسپ و عجیب > برطانیہ کے شاہی خاندان کا ہیروں کا تاج چوری، اس میں کتنے ہیرے تھے اور کتنا پرانا تھا؟ پورے انگلینڈ میں کھلبلی مچ گئی

برطانیہ کے شاہی خاندان کا ہیروں کا تاج چوری، اس میں کتنے ہیرے تھے اور کتنا پرانا تھا؟ پورے انگلینڈ میں کھلبلی مچ گئی

لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی شاہی خاندان کا ایک ہیروں کا تاج چوری کرلیا گیا ہے۔ تاج میں متعدد بیش قیمتی ہیرے جڑے ہوئے تھے اور یہ پہلی بار 1902 میں ڈچز آف پورٹ لینڈ نے شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقع پر پہنا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نامعلوم
چوروں نے منگل کی رات پونے دس سے دس بجے کے درمیان پورٹ لینڈ کولیکشن گیلری میں گھس کر یہ تاج چرایا جس کے بعد الارم بج اٹھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاج کو شیشے کے بکتر بند ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ پولیس تاج کی چوری کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ کے لیے بنایا گیا تھا جو انہوں نے 1902 میں شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقع پر پہنا تھا ۔ لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں زیورات کے محافظ رچرڈ ایڈکمبے کا کہنا تھا کہ ’یہ تاج برطانیہ کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا تھا۔ ڈربی کے نیلام گھر کے رکن جیمز لوئس کے مطابق یہ تاج جس وقت ڈیزائن کیا گیا تھا تب دولت کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھی۔ یہ تاج لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا ہو سکتا ہے، یہ اتنا مشہور ہے کہ اسے عوام میں بیچا ہی نہیں جاسکتا۔ ایک خوفناک خیال یہ بھی ہے کہ اسے توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچا گیا ہو۔ ایک ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس تاج کو توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچ دیا گیا ہے۔ تازہ ترین خبریں ، آرٹیکل، کہانیاں، واقعات پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو لائیک کریں یا ویب سائیٹ وزٹ کریں ۔۔۔۔ شکریہ)

یہ بھی دیکھیں

جب میری دادی اور بہنیں یہ کام کرتیں تو میں گویا پاگل ہو جاتا ۔۔۔۔ اپنی 100 سالہ دادی اور 2 سگی بہنوں کو قتل کرنے والے قلعہ دیدار سنگھ کے جنونی کے دھماکہ خیز انکشافات

لاہور( ویب ڈیسک) “میری 100سالہ دادی اور بہنیں ناگن تھیں اس لیے انہیں قتل کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *