Wednesday , May 22 2019
ہوم > پاکستان > ‘‘جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی۔ ۔ ۔۔’’خورشیدشاہ نے یہ بات کرتے ہوئے کسے خبردارکردیا؟ دھمکی دیدی

‘‘جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی۔ ۔ ۔۔’’خورشیدشاہ نے یہ بات کرتے ہوئے کسے خبردارکردیا؟ دھمکی دیدی

سکھر(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ آج تو سب سیاستدانوں کے پیچھے لگ گئے ہیں، جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی حکومت نہیں بچے گی، عمران کے ساتھ 65 فیصد لوگ وہ ہیں جو مشرف کے ساتھ تھے اس لیے ان کی سوچ
اور ڈکٹیٹر کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، یہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ انہیں عوام نے ووٹ دیا اور وہ وزیراعظم بنے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم دیگر ممالک میں جاکر پاکستان کی بات کرتے ہیں، ضیاء الحق اور مشرف نے بھی باہر جاکر سیاست دانوں کے خلاف بات نہیں کی لیکن عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو باہر جاکر اپنے ملک کی برائی کر رہے ہیں، آج تو سب سیاستدانوں کے پیچھے لگ گئے ہیں، جس دن ہم پیچھے لگ گئے ان کی حکومت نہیں بچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے یوٹرنز نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، یوٹرن والوں پر کون سا ملک اعتبار کرے گا، آئی ایم ایف نے ڈنڈی دکھا دی ہے اب قوم کی بات کر رہے ہیں. کہا جارہا تھا کہ 200 ارب ڈالر ابھی لارہے ہیں، 100 دن پورے ہونے والے ہیں دیکھتے ہیں کہ کتنا پیسہ ملک میں واپس آتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جنسی ہراسگی کیس میں نیا موڑ۔۔۔ علی ظفر کے گواہان نے الزامات کے پیچھے چُھپی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، میشا شفیع کے بارے اہم انکشاف کر ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہرجانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *