Sunday , February 17 2019
ہوم > پاکستان > غیر ملکی جہاز ایسی خطرناک چیز لے کر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا کہ فوری طور پر بھگادیا گیا، اس میں کوئی اسلحہ یا ایٹم بم نہیں تھا بلکہ ۔۔۔

غیر ملکی جہاز ایسی خطرناک چیز لے کر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا کہ فوری طور پر بھگادیا گیا، اس میں کوئی اسلحہ یا ایٹم بم نہیں تھا بلکہ ۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں 5 کروڑ لٹر سے زائد غیر معیاری ڈیزل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ حکام نے غیر معیاری ڈیزل لانے والے غیر ملکی بحری جہاز کو پاکستان کی سمندری حدود سے نکال دیا گیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کی جانب سے ڈیزل

کا جہاز منگوایا گیا تھا جس میں 5 کروڑ لٹر سے زائد ڈیزل موجود تھا۔ منگوائے گئےڈیزل کی ڈینسٹی،رنگ اورفلیش پوائنٹ معیارکیمطابق نہیں تھے۔زیفیروس جہاز پاکستانی سمندری حدود سے نکال دیا گیا۔ کلکٹر پورٹ قاسم چودھری جاوید کا کہنا تھا کہ جہاز سے ڈیزل نجی کمپنی منگوا رہی تھی۔جہاز تقریباً ایک ہفتہ پورٹ کے باہر کھڑا رہا ۔انکا مزید بتانا تھا کہ ایک ہفتہ کھڑے رہنے کے بعد بحری جہاز کو پاکستانی حدود سے نکالنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قرض کے کنٹرول کا انوکھا منصوبہ۔۔۔۔ عمران خان کی حکومت نے ایسی حکمت عملی اپنا لی کہ بڑے بڑے اقتصادی ماہر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *