Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > ‘‘ایڈا تو ہیرو کہ ۔۔’’ چینی قونصلیٹ پر حملے کے وقت فیصل واوڈا کے بلٹ پروف جیکٹ اور پستولیں لے کر پہنچنے پر شیریں مزاری کی بیٹی نے کھری کھری سنا دیں

‘‘ایڈا تو ہیرو کہ ۔۔’’ چینی قونصلیٹ پر حملے کے وقت فیصل واوڈا کے بلٹ پروف جیکٹ اور پستولیں لے کر پہنچنے پر شیریں مزاری کی بیٹی نے کھری کھری سنا دیں

لندن(ویب ڈیسک)کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی خبر سن کر فیصل واوڈا نے اپنی پستولیں سنبھالیں اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر جائے وقوعہ پر جا پہنچے جہاں ان کی اتاری گئی تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئیں تو صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور جسے دیکھتے ہوئے انہوں نے پیغام جاری کیا

جس میں فیصل واوڈا نے بزدلی اور بہادری پر عوام کو درس دیا، جو کہ ان کو مزید مہنگا پڑا گیا جس کے بعد اب ان کی سوشل میڈیا پر میمیز بن کر چلنا شروع ہو گئیں ہیں۔ فیصل واوڈا کی اس بہادر حرکت پر شیریں مزاری بھی میدان میں اتریں اور انہوں نے وفاقی وزیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کے تیر برسا دیئے ہیں جس میں انہوں نے ایک جملہ بھی کسا ‘ایڈا تو ہیرو’ جو کہ اب زبان زد عام ہوتا جار ہا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واڈا نے کہا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میں اس کام پر شرمندہ نہیں ہوں ،مجھے حق حاصل ہے کہ سیلف ڈیفنس کے لیے لائسنس اسلحہ رکھ سکوں ،کم سے کم میں ان لوگوں کی طرح بزدل نہیں ہوں جو کی بورڈ کے پیچھے چھپ کر بکواس کرتے ہیں ۔ اس پر ایمان مزاری نے جواب دیا تم پر کوئی حملہ نہیں ہوا تھا توسیلف ڈیفنس کی بات نہیں کی جا سکتی ،اگر آپ کو کسی نے اطلاع دی تھی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ موقع پر جا کر جاری آپریشن کے دوران اپنا آپ دکھائیں ، ایسی صورتحال میں آپ کولائسنس اسلحہ رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے کیونکہ آپ قانون نافذ کرنے والے افسر نہیں ہیں ،ایڈا تو ہیرو ۔ فیصل واڈا کی اس طرح کی موجودگی کی صرف ایک ہی وضاحت ہے کہ وہ شودے چیئر لیڈر کے طور پر گیا تاکہ پولیس کا م جذبہ بڑھا سکے ۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *