Wednesday , December 19 2018
ہوم > انٹرنیشنل > ‘‘ہم سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں اور ۔ ۔ ۔’’ایران نے ناقابل یقین اعلان کردیا، پوری دنیا دنگ رہ گئی

‘‘ہم سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں اور ۔ ۔ ۔’’ایران نے ناقابل یقین اعلان کردیا، پوری دنیا دنگ رہ گئی

تہران(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات اب بہتری کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جو کہ مسلم امہ کیلئے ایک نئی صبح اور بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے اور ایران کے حالیہ بیان نے ایک نئی امید بھی پیدا کر دی ہے ۔ تہران میں منعقدہ سالانہ
اسلامی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی انتہائی شاندار اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مد مقابل سعودی عرب کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مغربی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل جیسا ’کینسر کا پھوڑا‘ قائم کیا۔ایرانی صدر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کا ایک منحوس کن نتیجہ خطے میں کینسر کے ناسور کی صورت میں نکلا، اسرائیل ایک ’جعلی حکومت‘ ہے جسے مغربی ممالک نے بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک سے دوستانہ تعلقات مستحکم کرکے اسرائیل کو محفوظ بنا رہا ہے جب کہ خطے میں ایران کے حریف سعودی عرب کے ساتھ امریکا خوشامد کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کا دفاع کرنے کو تیار ہے، ہم سعودی شہریوں کو بھائیوں کی طرح مانتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ مکہ و مدینہ میں رہنے والے ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔ تازہ ترین خبریں ، آرٹیکل، کہانیاں، واقعات پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو لائیک کریں یا ویب سائیٹ وزٹ کریں ۔۔۔۔ شکریہ)

یہ بھی پڑھیں : ‘‘ایڈا تو ہیرو کہ ۔۔’’ چینی قونصلیٹ پر حملے کے وقت فیصل واوڈا کے بلٹ پروف جیکٹ اور پستولیں لے کر پہنچنے پر شیریں مزاری کی بیٹی نے کھری کھری سنا دیں

یہ بھی دیکھیں

پیوٹن پر حملہ،ٹرمپ بہرے ،بھارت کا صفایا اور۔۔۔ مشہور نابینا خاتون نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں

لاہور (ویب ڈیسک )درست پیشین گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *