Wednesday , December 19 2018
ہوم > انٹرنیشنل > اعلان کے بعد بھی کیا سعودی حکومت اب بھی عمرہ زائرین سے 2 ہزار ریال وصول کر رہی ہے؟ انتہائی افسوسناک انکشاف

اعلان کے بعد بھی کیا سعودی حکومت اب بھی عمرہ زائرین سے 2 ہزار ریال وصول کر رہی ہے؟ انتہائی افسوسناک انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اعلان کیے جانے کے باوجود پاکستانی عمرہ زائرین سے 2 ہزار ریال اضافی فیس کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ فیس ان عازمین سے وصول کی جارہی ہے جو ایک سال کے دوران ایک سے زائد بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند
ہیں۔ شہر قائد میں نجی ٹریول ایجنٹس کی جانب سے غیر سرکاری طور پر عمرہ اور حج پر جانے والوں کی مشکلات کے سد باب کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ایک سال میں دوسری بار یا اس سے زائد مرتبہ عمرے پر جانے والوں کو دو ہزار ریال اضافی ادا کرنے ہوں گے کیونکہ سعودی حکومت کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس نے اس موقع پر وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ وہ نئے پرائیویٹ ایجنٹس کو لائسنس دینے سے پہلے ان کی جانچ پڑتال کریں، پرائیویٹ ٹریول ایجنٹس اپنا پیکج کم نہیں کر سکتے، پرائیویٹ حجاج کرام کو بے شمار سہولیات دی جاتی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ خواتین حجاج کی سہولیات کے لیے خواتین گائیڈرز کو رکھا جائے تا کہ خواتین حجاج کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس بار حکومت حج کا کوٹہ بڑھائے گی۔ ہماری توجہ حج آپریشن پر ہے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حج پر سبسڈی مذہبی طور پر صحیح نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے دوہزارریال کی شرط پر سعودی حکومت سے بات کی ہے۔ ملازمت کرنے والوں کو اب تین سوریال دینے پڑیں گے لیکن فی الحال اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کے سلپ ہونے کی شکایات تھی۔ ہم نئی عمرہ پالیسی بنارہے ہیں تاکہ اس مسئلے پر قابو پایا جا سکے.

یہ بھی دیکھیں

پیوٹن پر حملہ،ٹرمپ بہرے ،بھارت کا صفایا اور۔۔۔ مشہور نابینا خاتون نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں

لاہور (ویب ڈیسک )درست پیشین گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *