7

عمران خان کے حوالے سے آنے والی خبر نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو خوش کر دیا، ملک بھر میں تقریبات کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے زندگی کی چھیاسٹھ بہاریں دیکھ لیں، آج 66 برس کے ہوگئے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق عمران خان 25 نومبر 1952 کو اکرام اللہ خان نیازی کے گھر میں پیدا ہوئے۔رات 12 بجتے ہی عمران خان کے جنم دن

کے موقع پر اندرون اور بیرون ملک سے وزیر اعظم کے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات کا سلسہ جاری ہوگیا تھا۔ آج کے دن عمران خان کے چاہنے والوں نے انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی پیدائش کے دن کے حوالے سے ملک بھر میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے تقریبات کے انعقاد کا امکان ہے جس میں ممکنہ طور پر کیک کاٹے جائیں اور ملکی ترقی و خوشخالی کے ساتھ ساتھ عمران خان کی صحت کے لیے دعائیں کی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں