Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > بیورو کریسی کے گرد گھیرا تنگ۔۔۔۔۔ عمران خان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

بیورو کریسی کے گرد گھیرا تنگ۔۔۔۔۔ عمران خان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سول بیوروکریسی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلیے سول سرونٹس ایکٹ 1973کے تحت رولزمیں ترمیم کا فیصلہ کیاہے تاکہ بیوروکریٹس کی سیاسی جماعتوں سے وفاداریوں کو ختم کرنے کیلیے پروبیشن کی بنیاد پرتعیناتیاں عمل میں لائی جاسکیں ۔تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے
کے بعد سول بیوروکریسی خصوصاً پنجاب میں ن لیگ کی حامی بیوروکریسی کو ٹف ٹائم دیا ہے حالانکہ اسے بیوروکریٹس کے تقرروتبادلوں میں مشکلات میں بھی پیش آئیں۔ رولزمیں مجوزہ ترمیم کے تحت اعلیٰ بیوروکریسی کی 3سال کیلیے تعیناتی کے حوالے سے سول سروس بارے ٹاسک فورس کی تجویز ہے۔ابتدائی طور پر بیوروکریٹس کو پروبیشن کی بنیاد پر 6 ماہ کے عرصے کیلیے تعینات کیاجائے گا اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر تعیناتی کو توسیع دی جائے گی۔کابینہ ان تجاویز کا جائزہ لینے کیلیے ایک ذیلی باڈی قائم کرچکی ہے۔کابینہ کو حالیہ اجلاس میں بتایا گیا تھاکہ گورننس کے اداروں کو مضبوط بنانا اور سول سروس کو سیاست سے پاک کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا۔پی ٹی آئی رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ممبر اسکاٹش پارلیمنٹ انس سرور کو بہترین اسکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا، انھیں یہ اعزاز پروقار تقریب میں دیا گیا ، انس سرور کو نسلی تعصب نفرت، اسلام فوبیا جیسے معاملات پر جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ عطا کیا گیا۔اسکاٹ لینڈ کا معتبر ادارہ ہر سال بہترین اسکاٹش سیاستدان کا ایوارڈز دیتا ہے ، انس سرور کا کہنا ہے ایوارڈ جیتنے پر وہ خوش ہیں اور اس کامیابی کو والد اور والدہ کے نام کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *