Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > “یہ چیز مجھے اپنی برادری سے بھی پیاری ہے ” چیف جسٹس نے اپنے دل کی بات کھل کر بتادی

“یہ چیز مجھے اپنی برادری سے بھی پیاری ہے ” چیف جسٹس نے اپنے دل کی بات کھل کر بتادی

لندن (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انہیں کشمیر اپنی ذات اور برادری سے بھی زیادہ عزیز ہے، کشمیریوں کے حقوق کی پاسداری ہمارا فرض ہے ، یہ کسی کشمیری پر احسان نہیں ہے۔ ہم بہت جلد حکومت کو آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے منصوبہ دیں گے۔ برمنگھم میں
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا ڈیمز فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دیا تھا بلکہ پاکستان کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں لیکن پاکستان کیلئے سب سے بڑی قربانی قائداعظم نے دی اور قائد اعظم نے پاکستان کو زندگی کا مشن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی صحت تک کی پرواہ نہ کی لیکن قائد نے پاکستان اس لیے نہیں بنایا کہ یہاں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہو اور کرپشن ہو بلکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہو جو ہر آدمی کو زندگی بہتر کرنے کا موقع فراہم کرے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی ملکوں کی ترقی کا راستہ ہے لیکن ملک میں معیاری تعلیم کیلئے اسکولوں میں درکار وسائل ہی میسر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لیڈر شپ کوالٹی ہوتی ہے کہ پہلے وہ خود مثال بنتا ہے اور پھر لوگ اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں، ہم میں اب شعور آگیا ہے کہ اپنی ذات کیلئے نہیں ملک کیلئے کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے آبی ذخائر اور پانی کے حق کا تحفظ کرنا ہے، پانی کسی فیکٹری میں نہیں بنایاجاسکتا اور ہمیں قدرت کی اس نعمت کی قدر کرنا ہو گی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیر مجھے اپنی ذات اور برادری سے زیادہ عزیز ہے، کمشیریوں کے حقوق کی پاسداری ان پر احسان نہیں ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے اور پلاننگ سے متعلق ایک اچھا منصوبہ جلد حکومت کو دینے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *