Saturday , February 23 2019
ہوم > پاکستان > شہباز شریف کی صحت کا معاملہ، میڈیکل بورڈ نے کینسر ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کر دی

شہباز شریف کی صحت کا معاملہ، میڈیکل بورڈ نے کینسر ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کر دی

اسلام آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا سی تی سکین کرنے کی سفارش، تجویز کردہ تمام ادویات جاری رکھنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کاایک مرتبہ پھرمنسٹرانکلیومیں طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاررکنی میڈیکل بورڈ
کی کینسرماہرین پرمشتمل بڑا بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے جبکہ میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کےسی ٹی اسکین سمیت دیگرٹیسٹ کرانے کی بھی سفارش کر دی ۔ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کاسی ٹی اسکین آج اسلام آباد میں کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کاسی ٹی اسکین کل اسلام آباد میں کرایا جائے گا جبکہ شہباز شریف کوتجویزکردہ ادویات جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا سٹی اسکین کرانے کے بعد انہیں لاہور لایا جائے گا .

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تجارت تا حال بند ۔۔ آئندہ آنے والے دنوں میں کون کون سی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ ہے ؟ عوام کو پریشان کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک ) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب واہگہ بارڈر سے دونوں ممالک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *