24

خادم حسین رضوی نے پاک فوج کے بارے میں‌کہا ……. ڈاکٹر اشرف جلالی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر اشرف جلالی کا مولانا خادم حسین رضوی سے اظہار لا تعلقی ، واضح پیغام جاری کر دیا کہ کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ کی کال انکے گروپ کی جانب سے نہیں دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے جاری پیغام میں ڈاکٹر اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ


انکی تحریک کا اپنا طریقہ ہے جبکہ مولاناخادم حسین رضوی کا اپنا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ لیاقت باغ میں جلسے کی کال اس گروپ کی جانب سے دی گئی ہے جس کے بارے میں میڈیا پر بتایا گیا کہ انہوں نے پاک فوج کے بارے میں ہرزہ سرائی کی، اور جلاؤ گھیراؤ کے احکامات جاری کیے۔ انکی جماعت کا نہ کسی احتجاج اور نہ کسی جلاؤ گھیراؤ سے تعلق ہے۔ یاد رہے کہ میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں تحریب لبیک کے کارکن ایک ایک کر کے اپنا تعارف کروا رہے ہیں اور بعد میں کہتے ہیں کہ ان کا فیصلہ غلط تھا، خادم حسین رضوی کی وجہ سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے اب ہمارا خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کو لیاقت باغ میں جلسے کی کال دی گئی تھی۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور رہنماؤ سمیت سینکڑوں کاکرنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تازہ ترین خبریں ، آرٹیکل، کہانیاں، واقعات پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو لائیک کریں یا ویب سائیٹ وزٹ کریں ۔۔۔۔ شکریہ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں