Sunday , February 17 2019
ہوم > پاکستان > خادم حسین رضوی سمیت گرفتارہونیوالے 95افراد کی قسمت کا فیصلہ سنادیاگیا، نوٹیفیکیشن جاری،بڑی پابندیاں عائد

خادم حسین رضوی سمیت گرفتارہونیوالے 95افراد کی قسمت کا فیصلہ سنادیاگیا، نوٹیفیکیشن جاری،بڑی پابندیاں عائد

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق خادم رضوی سمیت 95 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تین ایم پی او کے
تحت گرفتار افراد کو ایک ماہ کے لیے نظر بند رکھاجائے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں یکم دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کے تحت جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی جبکہ 5یا5 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

قرض کے کنٹرول کا انوکھا منصوبہ۔۔۔۔ عمران خان کی حکومت نے ایسی حکمت عملی اپنا لی کہ بڑے بڑے اقتصادی ماہر بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *