Sunday , December 16 2018
ہوم > پاکستان > ’’ سب سے پہلے تمہیں فون کر رہا ہوں کیونکہ تمہارے خاوند نے میری بہت مدد کی ہے‘‘ الیکشن کے جیتنے کے بعد عمران خان نے سب سے پہلا فون کس خاتون کو کیا؟یہ مسز جہانگیر ترین نہیں بلکہ …….

’’ سب سے پہلے تمہیں فون کر رہا ہوں کیونکہ تمہارے خاوند نے میری بہت مدد کی ہے‘‘ الیکشن کے جیتنے کے بعد عمران خان نے سب سے پہلا فون کس خاتون کو کیا؟یہ مسز جہانگیر ترین نہیں بلکہ …….

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) سب یہ جانتے ہیں کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پیرو کار تھے جسکی وجہ سے انکی زندگی بدلی ۔ اور شادی کے بعد انتخابات 2018ء کے اتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ لیکن سب کا یہ ہی خیال ہے کہ انہوں نے عام انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے
بعد سب سے اپنی اہلیہ کو ہی بتایا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے۔ عمران خان نے فتح کے بعد سب سے پہلا فون مہر مسرت کو کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے قریبی دوست کی اہلیہ مہر مسرت کا کہنا تھا کہ عمران بھائی ہمیشہ کہتے ہیں کہ انیل کی کامیابی کی اصل وجہ میں ہوں کیونکہ میں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ مسز انیل مسرت کا کہناتھا کہ 17 سال کی عمر میں میری شادی ہوگئی تھی ، اس شادی کو اب کم و بیش 29 برس ہونے والے ہیں۔ اس لمبے دورانیے میں میں نے سنگل پیرنٹ کے طور پر بچوں کو پالا کیونکہ انیل کا کام اتنا زیادہ تھا کہ وہ سارا دن دفتر میں ہی رہتے تھے۔مہر مسرت کا کہنا تھا کہ عمرانن خان نے جب الیکشن جیتا تو سب سے پہلے مجھے فون کیا۔ ’ خان صاحب مجھے کہتے ہیں کہ سب سے پہلے تمہیں فون کر رہا ہوں کیونکہ تمہارے خاوند نے میری بہت مدد کی ہے‘۔

یہ بھی دیکھیں

خواجہ برادران کو بڑا جھٹکا ۔۔۔۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کےانتہائی قریبی عزیز کو شامل تفتش کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *