Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > اہم یورپی ملک نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا،شہریت حاصل کرنے کیلئے کتنے یورو جمع کروانے ہونگے؟تفصیلات جاری

اہم یورپی ملک نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا،شہریت حاصل کرنے کیلئے کتنے یورو جمع کروانے ہونگے؟تفصیلات جاری

پودگارشیا (نیوز ڈیسک) مونٹی نیگرو اپنے ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کرنیکے لیے غیر ملکیوں کو شہریت دے گا۔ اس نئے قانون کو اقتصادی شہریت کا نام دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہوگا اور جس سے تقریبا 2 ہزار غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکیں گے۔بین الاقوامی
میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں حکومت نے تین سالہ پروگرام جاری کر دیاہے جس کی شرائط بھی وضع کر دی گئی ہیں۔شرائط کے تحت سیاحتی اور ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں افراد کو ساڑھے 4 لاکھ یورو ،وسطی علاقوں میں ڈھائی لاکھ جبکہ کم ترقی یافتہ علاقوں میں 1 لاکھ یورو جمع کروانے ہونگے۔ نائب وزیراعظم میلوتین سیموویچ نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رغبت دلانا ہے تاکہ معیشت فروغ پا سکے ۔واضح رہے کہ مونٹی نیگرو کی کرنسی یورو ہی ہے لیکن وہ اس وقت یورپین یونین کا باقاعدہ حصہ نہیں تاہم یورپین یونین کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت عنقریب مونٹی نیگرو کو یورپین یونین میں شامل کرلیاجائے گا۔ تازہ ترین خبریں ، آرٹیکل، کہانیاں، واقعات پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو لائیک کریں یا ویب سائیٹ وزٹ کریں ۔۔۔۔ شکریہ)

یہ بھی پڑھیں : ’’ سب سے پہلے تمہیں فون کر رہا ہوں کیونکہ تمہارے خاوند نے میری بہت مدد کی ہے‘‘ الیکشن کے جیتنے کے بعد عمران خان نے سب سے پہلا فون کس خاتون کو کیا؟یہ مسز جہانگیر ترین نہیں بلکہ …….

یہ بھی پڑھیں : ثابت ہوگیا کہ ’’ پاک چین دوستی زندہ باد تھی، ہے اور رہے گی ۔۔۔ ‘‘ چینی شہریوں نے کراچی میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کے لیے ایسا کام کر دیکھایا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *