Tuesday , January 22 2019
ہوم > پاکستان > شریف برادران کے خلاف مقدمات دھڑادھڑ جاری لیکن حکومتی شخصیات کے ساتھ نیب کیا سلوک کر رہی ہے؟ جواب ایسا کہ تمام ناقدین بھی سوچوں میں گم ہو گئے

شریف برادران کے خلاف مقدمات دھڑادھڑ جاری لیکن حکومتی شخصیات کے ساتھ نیب کیا سلوک کر رہی ہے؟ جواب ایسا کہ تمام ناقدین بھی سوچوں میں گم ہو گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو کی شریف برادران سمیت اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف مقدمات اور ریفرنسز کاسلسلہ جاری ہے لیکن چیئرمین نیب کے بیانات کے خلاف سینئر صوبائی وزیر علیم خان ، سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگرحکومتی شخصیات کیخلاف تحقیقات سست روی کاشکار ہیں جس کی وجہ سے نیب کے کردار پر

بھی سوالیہ نشانات اٹھناشروع ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق علیم خان آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں آخری بار 10 اگست کو نیب میں پیش ہوئے تھے ،اسی طرح چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی آخری پیشی بھی اگست کے وسط میں ہوئی جبکہ مونس الہی بھی آخری بار تقریباَ تین ماہ قبل ہی نیب میں پیش ہوئے تھے۔ادھرنیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیل حاصل کرنے کے لئے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا لیکن جواب موصول نہیں ہوا، اسی طرح علیم خان کےلندن اور دبئی میں فلیٹس کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیںجس کے بعد طلبی کا فیصلہ کیاجائے گاجبکہ چوہدری برادران کیخلاف موصول ہونیوالے ریکارڈ کا جائزہ لیاجارہاہے۔

یہ بھی دیکھیں

کرتار پور باڈر کھولنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ، پاکستان نے اپنا حق ادا کردیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بابا گرونانک کی 550 ویں سال گرہ کے موقع پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *