21

افغانستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران کون سا خطرناک دہشتگرد مارا گیا؟ جان کر پاکستانی بھی سکھ کا سانس لیں گے

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ترجمان کو ہلاک کردیا۔ داعش خراسان کے ترجمان شرافت شفقت کو ایک آپریشن میں صوبے ننگر ہار کے ضلع دیہ بالا میں مارا گیا ہے۔ افغان نیشنل آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا

گیا کہ گزشتہ ہفتے ایک آپریشن کے دوران ضلع دیہ بالا میں داعش خراسان کے ترجمان شرافت شفقت کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک کیا جانے والا ترجمان دہشت گردوں کی پروپیگنڈا میڈیا مہم کو بھی دیکھ رہا تھا جس کا مقصد دیگر ممالک سے دہشت گرد تنظیم کے لیے بھرتیاں کرنا بھی تھا۔دوسری جانب داعش کی جانب سے ان کے ترجمان کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں