Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > کیا کوئی مسلم لیگ ن کو توڑ سکتا ہے؟ پرویز رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا کوئی مسلم لیگ ن کو توڑ سکتا ہے؟ پرویز رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کے 100 دن مکمل ہوگئے لیکن نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا، عمران خان بتائیں کہ نواز شریف نے کہاں سے 300 ارب روپیہ لوٹا۔ مسلم لیگ ن کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو
کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 100دن پورے ہوگئے ہیں لیکن اب تک نواز شریف کے خلاف بنائے گے کیسز میں کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ۔ عمران خان بتائیں کہ نواز شریف نے کس پراجیکٹ میں300 ارب لوٹا۔ سو دنوں میں کیا ہوا حکومت سے اس کا حساب لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے والے ناکام رہے ہیں، اسے کوئی نہیں توڑ سکتا جنہوں نے توڑنے کی کوشش کی وہ بھی اب خاموش ہو کے بیٹھ گے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *