Friday , May 24 2019
ہوم > انٹرنیشنل > کرتارپورسرحدکا معاملہ، سدھو نے دعوت ملتے ہی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی لیکن ۔ ۔ ۔

کرتارپورسرحدکا معاملہ، سدھو نے دعوت ملتے ہی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی لیکن ۔ ۔ ۔

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) کرتارپورپرراہداری منصوبے کی سنگ بنیادتقریب میں شرکت کی دعوت ملتے ہی نوجوت سنگھ سدھو نے ایک مرتبہ پھر دورہ پاکستان کی تیاری پکڑلی لیکن انہیں بھارتی وزارت خارجہ کی اجازت لینا ہوگی جس کے لیے انہوں نے خط بھی لکھ دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت سے

کرتارپور کھولنے کی پہلی باضابطہ آواز ہی سدھو کی تھی اور انہوں نے حکومت پاکستان کے فیصلے کو خوب سراہابھی ہے لیکن قانونی معاملات بھی ضروری ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کاکہناتھاکہ دربارصاحب پر اپنا ماتھا ٹیکنے کی خواہشمند سکھ قوم کیلئے کرتارپورکوریڈورایک آس ہے جو پوری ہونے جارہی ہے۔یادرہے کہ پاکستان نے سدھوکو بھی شمولیت کی دعوت دیدی جبکہ شیڈول کے مطابق اٹھائیس نومبر کو وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈور کاسنگ بنیاد رکھیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

3 ارب 93 کروڑ اکاؤنٹس کے بلاک ۔۔۔۔ فیس بک انتظامیہ نے اعلان کر دیا ، پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *