Wednesday , February 20 2019
ہوم > پاکستان > بلاول بھٹو اب یہ چیز بیچنا بند کردیں، حسن نثار نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو ایسا مشورہ دے دیا جو ان کے بہت کام آسکتا ہے

بلاول بھٹو اب یہ چیز بیچنا بند کردیں، حسن نثار نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو ایسا مشورہ دے دیا جو ان کے بہت کام آسکتا ہے

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی ، تجزیہ کار و کالم نویس حسن نثار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اپنے نانا کو بیچنے کا کام بند کردینے کا مشورہ دے دیا ۔ حسن نثار کے مطابق بلاول بھٹو کو اب خود بھی کچھ کرکے دکھانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنے

وزرا سے سے پوچھیں کہ 100 دن میں انہوں نے کون سی توپ چلائی ہے۔ اپنے پروگرام میرے مطابق میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے کہاکہ بلاو ل بھٹو زرداری اب اپنے نانا کو بیچنا بند کردیں بلکہ خود بھی کچھ کرکے دکھائیں۔ انہوں نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان کو حق نہیں پہنچتا کہ 100 دن کی کارکردگی پر اپنے وزراءسے پوچھیں کہ انہوں نے کون سی سے توپ چلائی ہے؟ اگر وہ یہ پوچھیں گے تو پھر ایک ووٹر کو بھی حق پہنچتا ہے کہ وہ وزیر اعظم سے پوچھے کہ آپ کی حکومت نے 100دن میں کیا کیاہے؟۔ عمران خان سچی بات کرتا ہے لیکن دنیا کوپتہ ہے کہ ہمارے حکمران کتنے کرپٹ ہیں ، عمران خان اس میں کتنا مصالحہ ڈال لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر افتخار درانی غلط بات بھی کریں تو ٹھیک لگتی ہے لیکن ان کی کرپشن کے حوالے سے بات سو فیصد درست ہے ۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ ہتھیلی پر سرسوں نہیں جمتی ، نوازشریف کوچاہئے کہ اپنا دفاع نہ کریں بلکہ اپنے لئے دعا کریں، شہباز شریف کے داماد کی جائیدادوں کے انبار لگ گئے ہیں ۔ کالک پر کتنی کالک ملی جاسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟ بی بی سی کی پول کھول دینے والی رپورٹ

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *