Monday , December 10 2018
ہوم > پاکستان > ‘‘اس کام کیلئے چارکروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لے لیا جائے ’’ عمران خان نے اب کس کا م کیلئے قرض لینے کی منظوری دیدی ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

‘‘اس کام کیلئے چارکروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لے لیا جائے ’’ عمران خان نے اب کس کا م کیلئے قرض لینے کی منظوری دیدی ؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت عالمی بینک سے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لینے کی منظوری دی گئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی

مشاورتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشاورتی کونسل کے ممبران اور سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال اور 100 روزہ پلان کے تحت اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں معاشی بہتری کے لیے وسط مدتی ڈھانچہ جاتی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے سماجی تحفظ فریم ورک کی منظوری بھی دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیم، صحت اور غربت کے چیلنجز سے نمٹنےکے لیے جامع فریم ورک کے ساتھ غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت عالمی بینک سے 42 ملین ڈالر قرض لینے کی منظوری بھی دی گئی، قرض لینے کی تجویز گزشتہ حکومت نے عالمی بینک کو بجھوائی تھی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

تلور اور مور کے شکا ر اور گوشت کا جنون : بھارتی صوبہ راجھستان کے اکثر خاندان لاولد کیوں رہ جاتے ہیں ؟ دنگ کر ڈالنے والے حقائق پر مبنی ایک انوکھی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) کسی زمانہ میں افغانستان بھی تَلَور کے غیر ملکی شکاریوں کا پسندیدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *