Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > کرتار پور بارڈر کے سنگ بنیاد کا معاملہ، فواد چوہدری نے نام لیے بغیر دشمن ملک کو کھری کھری سنادیں

کرتار پور بارڈر کے سنگ بنیاد کا معاملہ، فواد چوہدری نے نام لیے بغیر دشمن ملک کو کھری کھری سنادیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرتار پور بارڈ کھولنے کے حوالے سے پاکستان نے اپنے رویے سے ثابت کردیا ہے کہ وہ امن چاہتا ہے، تاریخ فیصلہ کرے گی کہ غلط سائڈ پر کون کھڑا تھا۔
سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارا تک

راہداری بنانے کے لیے 28 نومبر کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوگی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر اپنے رویے سے ثابت کردیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن کا خواہشمند ہے۔ جو قوت امن نہیں چاہتی اس کے بارے میں بھی دنیا کو پتا چل گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر دکھادیا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، کرتار پور بارڈر کھلنے سے تاریخ رقم ہونے جارہی ہے اور تاریخ ہی فیصلہ کرے گی کہ کون غلط سائڈ پر کھڑا تھا۔ واضح رہے کہ 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کھولنے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی تھی تاہم بھارتی وزیر خارجہ نے مصروفیات کی بنا پر تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے اور بھارت کی نمائندگی 2 رکنی وفد کرے گا۔ تازہ ترین خبریں ، آرٹیکل، کہانیاں، واقعات پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے پیج کو لائیک کریں یا ویب سائیٹ وزٹ کریں ۔۔۔۔ شکریہ)

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی شہریوں کے لئے موبائل فون کا استعمال مشکل لیکن سرحدی علاقوں میں کس ملک کی موبائل کمپنیاں سروس دے رہی ہیں ؟ ناقابل یقین انکشاف

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *