Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کیلئے چینی کمپنی میدان میں آگئی، ایسا اعلان کردیا کہ دل جیت لیے

چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کیلئے چینی کمپنی میدان میں آگئی، ایسا اعلان کردیا کہ دل جیت لیے

کراچی (ویب ڈیسک) چینی قونصل خانے پر حملے کے وقت دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے ایک طرف چین کے عوام کی جانب سے چندہ جمع کیا جارہا ہے تو دوسری جانب گوادر پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے بھی شہدا

کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفارتکار لی جیانگ ژاؤ کا کہنا ہے کہ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرے گی اور اس کے لیے کمپنی گوادر کے فری اکنامک زون میں شہید اہلکاروں کے لیے فنڈز جمع کرے گی، مہم میں چینی سرمایہ کار کمپنیاں اور کمپنی کے ملازمین اور اعلیٰ عہدیداران حصہ لیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ کراچی قونصلیٹ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کی معاونت کے لیے چین میں بھی عطیات جمع کرانے کی عوامی مہم شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *