Wednesday , May 22 2019
ہوم > پاکستان > ‘‘حکومت سے کسی بڑے کارنامے کی امید نہ رکھیں اور ۔۔۔’’ہارون رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

‘‘حکومت سے کسی بڑے کارنامے کی امید نہ رکھیں اور ۔۔۔’’ہارون رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے کہاہے کہ عمران خان گملے میں نہیں لگائے گئے لیکن وہ اقتدار میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ہیں، تحریک انصاف سے کسی بڑے کارنامے کی امید نہ رکھیں لیکن میگا کرپشن نہ ہوئی تو ان کو اگلی ٹرم بھی مل سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہناتھا کہ عمران خان کوئی کارنامہ سرانجام دے سکیں گے یہ تو مشکل ہے لیکن لوگ ان سے توقعات رکھتے ہیں ۔ عمران خان کے ساتھ لوگوں کا حسن ظن ہے اور ان کی خوش قسمتی یہ ہے کہ ان سے پہلے ان لوگوں نے حکومت کی ہے جنہوں نے ملک کودونوں ہاتھو ں سے لوٹا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ وکرز زیادہ ہیں اگرچہ ان کی تربیت کم ہے ۔ عمران خان کی ٹیم بہت بری ہے اور ان کے ساتھ ٹیپو سلطان کی طرح ایسے لوگ ہیں جو خرید ے جا سکتے ہیں ۔ ہارون رشید کا کہناتھا کہ سول سروس تباہ ہوچکی ہے لیکن اس کوتعمیر کرنا ہوگا ۔ ہارون الرشید نے کہاکہ نعرہ بازی سے کام نہیں ہوتے بلکہ تمام چیزیں بتدریج کرنی ہوتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جنسی ہراسگی کیس میں نیا موڑ۔۔۔ علی ظفر کے گواہان نے الزامات کے پیچھے چُھپی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، میشا شفیع کے بارے اہم انکشاف کر ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہرجانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *