لاہور (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کی جویریہ خان بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام لی ہے ۔ انگلیڈ نے اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہد ف دیا جسے آسٹریلیا نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر عبور کر کے مسلسل چوتھی بار چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔
آئی سی سی ویمن ٹیم میں آسٹریلیا اور بھارت کی تین، فائنلسٹ انگلینڈ کی دو جبکہ نیوزی لینڈ اور میزبان ویسٹ انڈیز کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان سے جویریہ خان کا پہلی بار نام آ گیا، قومی ٹیم کو پہلے راؤنڈ میں ہارنے پر واپسی کا ٹکٹ مل گیا تھا۔
