Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > میرا بس چلے تو میں حکومت کو ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان دل کی بات زبان پر لے آئے

میرا بس چلے تو میں حکومت کو ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان دل کی بات زبان پر لے آئے

سکھر (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ان کا بس چلے تو وہ حکومت کو ایک دن بھی نہ چلنے دیں۔سکھر میں ختم نبوت ملین مارچ سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتا ہے، کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ میرا بس چلے تو ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہ دوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت، آج ایک نام رہ گیا ہے اور موجودہ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں ہیں۔ پاکستان اقتصادی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے لیکن ہم پاکستان کو امریکا اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *