کراچی (ویب ڈیسک) شہرقائد میں چین کے قونصل خانے پر دہشتگردوں کے حملے کی سہولت کارخاتون پکڑی گئی، کراچی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتارکیاگیا۔نجی ٹی وی چینل نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ خاتون کو اورنگی ٹائون کے علاقے سے گرفتارکیاگیااور
مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مگر محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا۔ذرائع نے کہاہے کہ دہشتگردوں کو مقامی سہولت کاروں کی مدد حاصل تھی اور گاڑی کی فراہمی میں بھی انہی لوگوں نے اہم کردار اداکیا۔