Thursday , December 13 2018
ہوم > انٹرنیشنل > کینسر کے شکار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ اسٹار رومن رینز کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کینسر کے شکار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلنگ اسٹار رومن رینز کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

جورجیا (ویب ڈیسک) رومن رینز نے 22 اکتوبر کو منڈے نائٹ را کے دوران خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن شپ چھوڑ دی تھی رومن رینز اس مرض کا شکار ماضی میں بھی رہ چکے تھے مگر اکتوبر میں اکثر مداحوں کو اس بات
کا علم ہوا کہ یہ مقبول ریسلر اس موذی مرض کا شکار رہ چکے ہیں اور اب وہ پھر لوٹ آیا ہے۔
اور اب ایک ماہ بعد پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔ یہ تصویر ایک رگبی میچ کے موقع پر لی گئی، ماضی میں رومن رینز جارجیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی رگبی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ درحقیقت وہ ماضی (2007) میں رگبی پلیئر بننا چاہتے تھے مگر اس وقت بھی لیوکیمیا کی وجہ سے انہیں یہ میدا چھوڑنا پڑا تھا۔ اس بات کا انکشاف بھی ابھی گزشتہ ماہ ہی رومن رینز کے اعلان سے ہوا تھا کہ انہیں پروفیشنل رگبی لیگ سے کیوں دستبردار ہونا پڑا۔ اب رومن رینز ماضی کی یادیں تازہ کرنے کے لیے ایک بار پھر جارجیا ٹیک یلو جیکٹس سے ملیں۔ تاہم وہ خود کہہ چکے ہیں کہ وہ بہت جلد واپس آئیں گے اور اپنی چیمپئن شپ بیلٹ ایک بار پھر اپنے نام کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

چین میں تیار ہونیوالے پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز کی یہ خصوصیات آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے جدید ترین 3000ٹن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *