Wednesday , May 22 2019
ہوم > پاکستان > عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو پشاور شیلٹر ہوم تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو پشاور شیلٹر ہوم تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پشاور میں بے سہارا اور فٹ پاتھ پر سونے والے افراد کیلئے 3شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان کردیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے شیلٹر ہوم بنانے کی منظوری بھی دے دی، شیلٹر ہوم کے اعلان سے بے سہارا افراد میں خوشی سے نہال ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور کے بعد پشاور کی سڑکوں پرسونے والے بے آسرا اور بے سہارا افراد کیلئے مسیحا بن گئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے شیلٹر ہوم بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور میں حیات آباد، صدر، حاجی کیمپ سمیت دیگر علاقوں میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ حکومت کے اعلان کے بعد ان بے آسرا افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے، وزیراعظم عمران خان نے شامیانوں کی تصاویر بھی شیئرکردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹھٹھرتی سردی میں بے گھر افراد کیلئے مسیحا بن گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے بنا دیے ہیں۔ ایسے تمام بے گھر افراد جو حکومتی پناہ گاہوں میں رہیں گے، وہ پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک ان شامیانوں میں رہائش رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان شامیانوں کی تصاویربھی شیئرکردی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کھودا پہاڑ نکلا چوہا : بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا ڈراپ سین ۔۔۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آگیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل کا نشانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *