Wednesday , December 12 2018
ہوم > پاکستان > کرتارپور کوریڈور کا کریڈٹ صرف اور صرف ۔۔۔ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ جو کسی کے وہم گمان میں بھی نہ تھی

کرتارپور کوریڈور کا کریڈٹ صرف اور صرف ۔۔۔ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ جو کسی کے وہم گمان میں بھی نہ تھی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کرتارپورکوریڈور کا کریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پورکوریڈورپر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک مئوقف اپنایا جس سے معاملات آگے بڑھے، محترمہ بینظیر بھٹو اور نوازشریف کے دور
میں بھی کوریڈور کے حوالے سے کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔ دنیا بھر سے مذہبی ٹورازم کو تقویت ملے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کوریڈور سے پاک بھارت تعلقات کی بہتر ہوں گے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے دو وزرا کو بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو مثبت قرار دیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے امن کے قدم پر بھارتی جواب مثبت ہے۔ وزیرعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے جو بھارتی ضلع گورداسپور کے ڈیرا بابا نانک کو پاکستان میں گوردوارا کرتارپور صاحب سے منسلک کرے گا اور بھارتی سکھوں کو یہاں تک پہنچنے کے لیے ویزا فری رسائی ہوگی۔ یاد رہے کہ رواں سال اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکھ یاتریوں کے لیے اس سرحد کو ویزا فری کرنے کے منصوبے کی بحالی کی تجویز دی تھی جو 1988 سے دونوں ممالک کے درمیاں کشیدہ تعلقات کے باعث تعطل کا شکار تھا۔پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے ذاتی مصروفیات کے باعث معذرت کی تھی۔ بھارتی وزیرخارجہ نے اپنے خط میں کہا کہ بھارت کے وزیر صنعت اور وزیر ہاؤسنگ کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ہمارے کارکنوں نے مزاحمت کیوں نہیں کی ؟ گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق کے لوہے کے چنے اچانک خستہ کیسے ہوگئے ؟ خود بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *