Wednesday , February 20 2019
ہوم > پاکستان > عمران خان کیخلاف کیس لڑنے کی سزا : نامور پاکستانی وکیل کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے

عمران خان کیخلاف کیس لڑنے کی سزا : نامور پاکستانی وکیل کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے میرے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ اسلام آباد میں سینئر وکیل اکرم شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے میرے تمام بینک اکاؤنٹس فریز کردیے ہیں، مجھے عمران خان

اور مشرف کے خلاف کیس لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے، مجھے کہا جا رہا ہے کہ ملک چھوڑ دو ورنہ تمہاری مشکلات بڑھ جائیں گی، میرے موکلین کو بھگایا جارہا ہے، مجھے اکاؤنٹس چلانے نہیں دیے جا رہے نہ وکالت کرنے دی جا رہی ہے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ ایک طرف تو کہا جارہا ہے کہ مجھے سیکیورٹی خطرات ہیں دوسری طرف موجودہ حکومت نے مجھ سے سیکیورٹی بھی واپس لے لی ہے، حکومت باز نہ آئی تو اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں جاؤں گا، مجھے ٹیکس نادہندہ قرار دینے کے لیے میرے اکاؤنٹس پہلے ہی منجمد کر دئیے گئے ہیں، اعلی عہدے داروں کی سرپرستی کوئی سرکاری افسر میرے اکاؤنٹس منجمد نہیں کر سکتا، مجھے بتایا گیا آپ ٹیکس ڈیفالٹر ہیں۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ 29 نومبر کو میں نے دوبارہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہیں اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں ریٹرن فائل نہ کر سکوں، مشرف کے دور میں بھی مجھے ایسے پیغامات ملتے رہے، مشرف کے خلاف مقدمہ لیا تو ظہیر صاحب میرے پاس آئے اور کہا آپ پیچھے ہٹ جائیں، ایسا نہ ہو کوئی قوت آپ کو قتل کر دے، میں نے وزیراعظم کو چٹھی لکھی کہ مجھے آپ کے کمانڈروں نے یہ سب کہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا ؟ بی بی سی کی پول کھول دینے والی رپورٹ

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *