Wednesday , December 19 2018
ہوم > پاکستان > انا اللہ وانا الیہ راجعون : نامور اور سینئر پاکستانی سیاستدان کے انتقال کی خبر آ گئی

انا اللہ وانا الیہ راجعون : نامور اور سینئر پاکستانی سیاستدان کے انتقال کی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جام معشوق علی انتقال کر گئے، ذرائع کے مطابق جام معشوق علی امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں وہ کچھ روز سے امریکہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم اب وہ انتقال کر گئے ہیں۔جام معشوق علی کے انتقال پر

مخلتف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے جام معشوق علی سابق وزیر اعلیٰ سندھ جام صادق کے بیٹے تھے۔ ان کاتعلق ضلع سانگھڑ سے تھا اور آج وہ امریکی شہر ہیوسٹن میں وفات پاگئے ہیں۔بعض رپورٹس کے مطابق جام معشوق علی کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا جس کے بعد انہیں اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔جام معشوق علی پاکستان مسلم لیگ ن کے آخری دورِ حکومت میں نواز شریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی امریکی شہر ہیوسٹن میں وفات پاگئے۔نصوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے جام معشوق سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق کے بیٹے تھے۔2015 میں جام معشوق علی کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنا مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا، جن کا مرتبہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کے ساتھ خوفناک حادثہ ، تصاویر

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے پاکستان آئے شہزاہ سلطان ٹریفک حادثے میں شدید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *