Thursday , December 13 2018
ہوم > پاکستان > این اے 91سرگودھا : عامر سلطان چیمہ اور ذوالفقار بھٹی آمنے سامنے ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کس کو کس پر برتری حاصل؟ جانیے

این اے 91سرگودھا : عامر سلطان چیمہ اور ذوالفقار بھٹی آمنے سامنے ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کس کو کس پر برتری حاصل؟ جانیے

سرگودھا(ویب ڈیسک) سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار چو دھر ی عامر سلطان چیمہ کو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ذوالفقار علی بھٹی پر برتری حاصل ہو گئی ہے ، 2018 کے جنرل الیکشن میں این اے 91 سے مسلم لیگ (ن)کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سخت مقابلے کے بعد چند ووٹوں

سے کامیابی حاصل کی تھی، جس پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ہارنے والے چو دھر ی عامر سلطان چیمہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس پر سپریم کورٹ کے حکم پر ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کی، گزشتہ روز تک 295 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی کے دوران عامر سلطان چیمہ کو برتری حاصل ہے ، یاد رہے کہ دوبارہ گنتی کے دوران پولنگ بیگز کی سیلیں ٹوٹی ہونے پر گنتی روک کر ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کرانے کاخط لکھا تھا جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے گنتی کا عمل مکمل کر کے اس کے ساتھ مفصل رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے ، یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹی 87 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے ۔
یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب اور چین کے ساتھ ہونے والی مالی امداد کی ڈیلز : خان صاحب اللہ آپ کو سرخرو کرے مگر ایک بات ذہن میں رکھیے گا ۔۔۔۔۔۔ صف اول کے صحافی نے عمران خان کو شاندار مشورہ دے دیا
یہ خبر پڑھیں : لڑکی 25 سال کی عمر کے بعد ہیروئن نہیں بن سکتی جب کہ مرد 60 سال کی عمر میں بھی ہیرو ہوتے ہیں ، مگر کیوں ؟ اپنے دور کی خوبصورت ترین اداکارہ نے اندر کی کہانی بیان کر دی

یہ بھی دیکھیں

معاشی بحران ختم ہونے کا وقت آن پہنچا : وزیراعظم عمران خان نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تیل و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *